• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
Live Arrest Of Imran Khan

آرمی چیف کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ، یادگار شہدا پر پھول چڑھائے، آئی ایس پی آر

شائع May 20, 2023

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے آج لاہور کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔

ترجمان پاک فوج کے بیان کے مطابق آرمی چیف نے مادر وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس موقع پر آرمی چیف کو 9 مئی کے واقعات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک فوج مزید کہا کہ آرمی چیف نے جناح ہاؤس اور اس فوجی تنصیبات کا دورہ بھی کیا جس پر سیاسی طور پر حوصلہ یافتہ فسادیوں کی جانب حملہ کیا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025