• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
Live Arrest Of Imran Khan

منصوبے کے تحت فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا، احسن اقبال

شائع May 21, 2023

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے مئی کے پُرتشدد واقعات اور عسکری تنصیبات پر حملے کو منصوبہ قرار دے دیا، جس کے تحت ملک کے وقار سے متعلق علامتوں کو نشانہ بنایا گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ اس پاگل پن کے پیچھے کوئی منصوبہ یا طریقہ کار ہے، ان تمام علامتوں کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا، جو قومی فخر کی علامت تھیں یا جن پر مسلح افواج کو فخر تھا۔

ملک کے دشمنوں کو خوش کرنے کے لیے پی ٹی آئی نے حملہ کیا کیونکہ انہوں نے فوجی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان پر ’جشن منایا‘۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دشمنوں کو خوش کیا اور اپنی قوم کی آنکھوں میں آنسو لائے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025