• KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
Live Arrest Of Imran Khan

عمران خان نے نہایت غلیظ اور ملک دشمنی پر مبنی مہم شروع کی، وفاقی وزیر

شائع May 21, 2023

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے نہایت غلیظ اور ملک دشمنی پر مبنی مہم ملک کےاندر اور ملک کے باہر، فوج اور فوج کی قیادت اور قومی اداروں کے خلاف شروع کی۔

نارروال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی حمایتوں کو فوج کے خلاف بھڑکانا شروع کیا، اپنے حمایتوں کے ذہنوں میں فوج کے خلاف نفرت پیدا کرنا شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن خوشی کے شادیانے بجا رہے ہیں کیونکہ جو کام عمران خان کر رہا تھا، وہ کام کروڑوں اربوں روپے خرچ کر کے بھی وہ نہیں کرسکتے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025