• KHI: Partly Cloudy 32.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 38.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 32.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 38.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.6°C
Live Arrest Of Imran Khan

کالعدم ٹی ٹی پی نے بھی قائد اعظم ہاؤس جلایا، عمران نیازی نے بھی قائد اعظم ہاؤس جلایا، وزیراعظم

شائع May 21, 2023 اپ ڈیٹ May 21, 2023 04:57pm

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قائد اعظم ہاؤس زیارت کو جلایا جبکہ عمران نیازی اور اس کے جتھوں نے لاہور میں قائد اعظم ہاؤس کو جلایا جو کہ کمانڈر ہاؤس بن چکا ہے۔

لاہور میں امن و امان سے متعلق اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ کالعدم تحریک طالبان نے جی ایچ کیو پر حملہ کیا تھا، اس ملک کی بدقسمتی دیکھیں کہ ان ’پاکستانی نما دشمنوں‘ نے بھی جی ایچ کیو پر حملہ کیا، ریڈیو پاکستان کو جلادیا، ایف سی اسکول میں توڑ پھوڑ کی۔

انہوں نے کہا کہ اس دن (9 مئی) کو بے پناہ ایسے واقعات ہوئے تھے جو پوری قوم کو ذہنی کوفت میں مبتلا رکھیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026