• KHI: Partly Cloudy 23.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
Live Arrest Of Imran Khan

9 مئی کو قائد اعظم کے گھر کو راکھ بنا دیا گیا، کوئی پاکستانی یہ کام نہیں کرسکتا، شہباز شریف

شائع May 22, 2023

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کا واقعہ ہوا ہے، قائد اعظم کا جو گھر تھا، جس طرح زیارت قائد اعظم کا گھر ہے، دہشت گردوں نے زیارت میں حملہ کرکے اس کو تباہ کیا گیا۔

کوئٹہ میں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح 9 مئی کو لاہور میں قائد اعظم کے گھر کو راکھ بنا دیا گیا، کوئی پاکستانی یہ کام نہیں کرسکتا، یہ دہشت گرد اور پاکستان دشمن کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح پشاور میں ریڈیو پاکستان کو جلا دیا گیا، وہاں پر 1947 سے لے کر آج تک کا ریکارڈ تھا، کس طرح جب پاکستان معرض وجود میں آیا، کس طرح پاکستان کی آزادی کی نوید سنائی گئی، اس کو تباہ کر دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025