• KHI: Partly Cloudy 16.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C
Live Arrest Of Imran Khan

میانوالی میں عمران خان کے لوگوں نے پاکستان پر حملہ کیا، خواجہ آصف

شائع May 22, 2023

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کےجیسے پرتشدد واقعات نہ ہونے کی صورت میں بھی پاک فوج کا دفاع کرنا ہر رکن پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے۔

فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے روز پرتشدد مظاہروں کی شدید مذمت کی اور فوجی تنصیبات پر حملے کے ذمے داروں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ فوجی تنصیبات پر حملہ نہیں تھا بلکہ یہ حملہ پاکستان پر حملہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت باقاعدگی سے پاکستان میں اڈوں پر حملے کرتا رہا ہے لیکن پہلی بار ملک میں ایک سابق وزیر اعظم کے لوگوں کی جانب سے ان کے نشاندہی کردہ صرف فوجی مقامات پر میانوالی سے حملہ کیا گیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جو قومیں اپنے شہدا کا احترام نہیں کرتیں وہ مٹ جاتی ہیں، کیا یہ پاکستانی ہیں؟ جن لوگوں نے ہمارے شہیدوں پر حملہ کیا، ان کے چہروں کی شناخت ہونی چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025