• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
Live Arrest Of Imran Khan

ظل شاہ قتل کیس: فرخ حبیب ،ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید کی عبوری ضمانتیں خارج

شائع May 23, 2023

لاہور کی مقامی عدالت نے ظل شاہ قتل کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں فرخ حبیب ،ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کی عبوری ضمانتیں خارج کردی

لاہور کی سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج بلال بیگ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدم پیروی کی بنیاد پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں خارج کیں۔

عدالت نے فواد چوہدری اور راجہ شکیل زمان کی عبوری ضمانت میں 3 جون تک ضمانت میں توسیع کردی۔ فواد چوہدری اور راجہ شکیل زمان کی تفتیش مکمل نہ ہونے پر ضمانت میں توسیع کی گئی۔

خیال رہے کہ تھانہ سرور روڑ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔ سرکار کی جانب سے سینیئر پراسیکیوٹر زبیر خان موہل عدالت میں پیش ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025