• KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
Live Arrest Of Imran Khan

آخری دَم تک ’اس یزیدیت کےخلاف‘ مزاحمت کروں گا، عمران خان

شائع May 23, 2023

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اس یزیدیت کے سامنے سَرنِگوں ہونے کا مطلب بحثیت قوم ہماری موت ہے چنانچہ میں اپنے آخری دَم تک (اس یزیدیت کےخلاف) مزاحمت کروں گا۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ انسانی حقوق کا خون سرِعام کیا جارہا ہے، میڈیا کو گلا گھونٹا جاچکا ہے جب کہ سوشل میڈیا کارکنان کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود عمران ریاض کو عدالت میں پیش نہیں کیا جارہا، اس کے ساتھ شدید گرم موسم میں ہمارے گرفتار کارکن تنگ و تاریک کوٹھریوں میں ٹھونس دیے گئے ہیں جبکہ کئی ایک کو دورانِ حراست بدترین تشدد کا سامنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025