• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
Live Arrest Of Imran Khan

ملتان: سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک سلیم لابر کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

شائع May 24, 2023 اپ ڈیٹ May 24, 2023 01:49pm

ملتان سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک سلیم اختر لابر نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی دباؤ نہیں ہے، میں نے 9 مئی کے واقعے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ جو سیاست ہم نے شرافت کی شروع کی تھی، اب ہمارا اس سیاست میں کوئی کام نہیں ہے۔

ویڈیو میں ان کی موجودگی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ میں وہاں پر پہنچا تھا، اگر میں وہاں نہ پہنچتا تو توڑ پھوڑ ہوتی، میری فوٹیج آئی ہے، اس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اپنے نوجوانوں کو روک رہا ہوں، میرے روکنے کی وجہ سے ملتان میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قیادت کی ہدایت تھی کہ پُرامن رہنا ہے لیکن ہم 9 مئی کے واقعے کی پُرزور مذمت کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026