• KHI: Partly Cloudy 29.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 35.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 35.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
Live Arrest Of Imran Khan

کیا اپنے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کا بدلہ اسی طرح دیا جاتا ہے؟ شہباز شریف

شائع May 24, 2023 اپ ڈیٹ May 24, 2023 08:32pm

وزیراعظم شہباز شریف نے 9 مئی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کیا اپنے شہدا اور غازیوں کا بدلہ اس طرح سے دیا جاتا ہے ؟

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقدہ ’تکریم شہدا کنونشن‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرا سوال یہ ہے کہ اگر پی ٹی آئی یا اس کے سربراہ کی گرفتاری پر اعتراض تھا تو تاریخ ایسی گرفتاریوں سے بھری پڑی ہے، کیا کسی نے ان گرفتاریوں پر کوئی گملہ بھی توڑا ؟

انہوں نے الزام لگایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے اپنی گرفتاری سے قبل عمران خان نے ہجوم کو ہدایت کی کہ ان کی گرفتاری پر کہاں جانا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026