Live Arrest Of Imran Khan

9 مئی واقعات: کوئی جمہوری ملک اس طرح کے رویوں کی اجازت نہیں دیتا، احسن اقبال

شائع May 27, 2023 اپ ڈیٹ May 27, 2023 01:49pm

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے فالورز نے 9 مئی کو قومی املاک، عسکری تنصیبات، ایئر بیسز، سکولوں، پبلک انفراسٹرکچر کو جلا کر خاکستر کر دیا، کوئی جمہوری ملک اس طرح کے رویوں کی اجازت نہیں دیتا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ میں واحد وزیراعظم تھے، جنہیں تحریک عدم اعتماد سے ہٹایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جب اپنی شکست نظر آئی تو انہوں نے اپنے لوگوں کو تشدد پر اکسایا، حکومت نے عمران خان اور اس کے کسی سپورٹر کو گرفتار نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026