• KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Sunny 29.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Sunny 29.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
Live Arrest Of Imran Khan

سابق ایم این اے راجا خرم نواز سمیت دیگر رہنماؤں کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

شائع May 27, 2023 اپ ڈیٹ May 27, 2023 03:59pm

9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے راجا خرم نواز نے ضلع راولپنڈی سے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے تمام ساتھی اور میں، تمام پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن تھے، راجا خرم نواز اور دیگر رہنماؤں نے آپس میں مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ فی الحال سیاست سے استعفیٰ دے رہے ہیں اور اپنے حامیوں سے مشاورت کے بعد اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026