• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
Live Arrest Of Imran Khan

عمران خان کی ہدایت پر حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی کی 7 رکنی ٹیم تشکیل

شائع May 27, 2023 اپ ڈیٹ May 27, 2023 08:44pm

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہدایات پر حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مذاکراتی ٹیم میں شامل تمام 7 لوگوں کے ناموں پر مشتمل نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک ،اسد قیصر، حلیم عادل شیخ، عون عباسی بپی، مراد سعید اور حماد اظہر مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

ٹوئٹ میں کہا گیا کہ عمران خان کی بنائی گئی 7 ارکان پر مبنی ٹیم انتخابات کے حوالے سے حکومت کے ساتھ لائحہ عمل طے کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026