• KHI: Sunny 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 22°C
  • KHI: Sunny 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 22°C
Live Arrest Of Imran Khan

مریم اورنگزیب کا عمران خان سے خواتین کے ساتھ ہونے والی مبینہ بد سلوکی کے ثبوت دینے کا مطالبہ

شائع May 29, 2023

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پروپیگنڈا نہ کریں، خواتین کے ساتھ بد سلوکی کے ثبوت دیں ورنہ اپنی زبان بند رکھیں۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بڑا سنگین الزام ہے جسے ہم کسی صورت برداشت کر سکتے ہیں نہ کریں گے، یہ پی ٹی آئی کا بلیک میلنگ اور بے حسی کا دور نہیں، ٹھوس ثبوت کے بغیر ایسا سنگین الزام صرف آپ جیسا ’میڈیا پریڈیٹر‘ ہی لگا سکتا ہے جو ہر روز جھوٹ بولتا اور جعلی وڈیوز اور فوٹوز جاری کرتا پکڑا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025