Live Arrest Of Imran Khan

چوہدری پرویز الہٰی کرپشن کے مقدمے میں بری

شائع June 2, 2023 اپ ڈیٹ June 2, 2023 05:27pm

لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ نے چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف کرپشن مقدمے میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے خزانے کو نقصان پہنچایا، لہٰذا تفتیش کے لیے 14 روزہ ریمانڈ منظور کیا جائے۔

عدالت نے چوہدری پرویز الہٰی کو مقدمے سے ڈسچارج کیا اور فوری طور پر انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026