• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
Live Arrest Of Imran Khan

دفاعی اداروں کو نشانہ بنانے والوں کو نشان عبرت بنانا ہوگا، راجا پرویز اشرف

شائع June 3, 2023

قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے کہا کہ ہندوستان میں خوشیاں منائی گئیں جس دن کورکمانڈ کے گھر پر حملہ کیا گیا، پاکستان کی فوج ہماری فوج ہے۔

آئین کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے پنجاب کے ضلع خوشاب میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ یہ خطہ شہیدوں اور غازیوں کا خطہ ہے، کرنل شیر خان شہید کی بہادری کی بھارتی افواج کے سربراہ نے بھی تعریف کی ہے، ہمارے شہیدوں نے دشمن کے خلاف جو کامیابی حاصل کی ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی کو پھانسی کا پھندے پر لٹکایا گیا لیکن کس نے اپنے اداروں کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اس ملک کے دفاعی اداروں کو نشانہ بنایا ان کو نشان عبرت بنانا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025