اکثر لوگوں کا ماننا ہے صبح سویرے نیم گرم پانی پینے سے جسم ہائیڈریٹ رہتا ہے اور تناؤ میں کمی آتی ہے۔

کچھ لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ ٹھنڈا پانی پینے کے مقابلے میں گرم پانی پینے سے ہاضمے کو بہتر بنانے یہاں ذہنی سکون بھی حاصل ہوتا ہے۔

گرم پانی کے زیادہ تر فوائد جو آپ سنتے ہیں وہ حقائق پر مبنی نہیں ہیں کیونکہ اس حوالے سے بہت کم سائنسی تحقیق کی گئی ہیں۔

ہیلتھ لائن کی رپورٹ کے مطابق صبح سویرے گرم پانی پینے کے فوائد کے کچھ حقائق درج ذیل ہیں۔

فائل فوٹو: سی این این
فائل فوٹو: سی این این

گلے کی خراش کے مسائل میں کمی

جن افراد کو سینوس یا گلے کی خراش کا مسئلہ ہے ان کے لیے گرم پانی انتہائی مفید ہے۔

2008 کی ایک تحقیق کے مطابق گرم مشروبات پینے سے ناک بہنے کے مسائل، کھانسی، گلے کی خراش، تھکاوٹ جیسے مسائل سے فوری آرام ملتا ہے۔

ہاضمے میں مدد

پانی پینے سے نظام انہضام بہتر رہتا ہے، چونکہ پانی آپ کے معدے اور آنتوں میں گزرتا ہے، جسم سے فضلہ کو بہتر طور پر ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ گرم پانی پینا نظام ہاضمہ کو فعال کرنے کے لیے خاص طور پر مؤثر ہے۔

البتہ اس فائدے کو ثابت کرنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے، حالانکہ 2016 کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گرم پانی آنتوں پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔

اس دوران اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ گرم پانی پینے سے آپ کے ہاضمے میں مدد ملتی ہے، تو اسے علاج کے طور پر استعمال کرنے میں حرج نہیں ہے۔

اعصابی نظام کے کام کو بہتر بنانے میں مدد

مناسب مقدار میں پانی نہ پینا اعصابی نظام کے کام کرنے پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے جس کے نتیجے میں آپ کے موڈ اور ذہنی کام بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

2019 کی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ پانی پینے سے اعصابی نظام کے ساتھ ساتھ موڈ بھی بہتر ہو سکتا ہے۔

اس تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ پانی پینے سے ان سرگرمیوں کے دوران دماغ زیادہ تیزی سے کام کرتا ہے جن میں زیادہ سوچنا ہوتا ہے۔

فائل فوٹو: سی این این
فائل فوٹو: سی این این

قبض کو دور کرنے میں مدد

پانی کی کمی قبض کی ایک عام وجہ ہے، بہت سے معاملات میں پانی پینا قبض کو دور کرنے اور روکنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔

گرم پانی باقاعدگی سے پینے سے آنتیں بہتر طریقے سے کام کرتی ہیں۔

ہائیڈریٹ رہنے میں مدد

اگرچہ کچھ شواہد سے پتا چلتا ہے کہ ٹھنڈا پانی ری ہائیڈریشن کے لیے بہترین ہے، کسی بھی درجہ حرارت پر پانی پینا آپ کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ آف میڈیسن کا کہنا ہے کہ خواتین روزانہ تقریباً 78 اونس (2.3 لیٹر) پانی پیتی ہیں اور مرد روزانہ تقریباً 112 اونس (3.3 لیٹر) پانی پیتے ہیں۔

حاملہ خواتین کو گرمی میں زیادہ سے زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

دن کی شروعات گرم پانی کے ساتھ کرنے کی کوشش کریں، آپ کے جسم کو بنیادی طور پر ہر ضروری کام کو انجام دینے کے لیے پانی کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے کوشش کریں کہ پانی مناسب مقدار میں پیئیں۔

تبصرے (0) بند ہیں