جاپان میں چھ اعشاریہ پانچ کی شدت کا زلزلہ

شائع September 4, 2013

فائل فوٹو—رائٹرز
فائل فوٹو—رائٹرز

ٹوکیو: امریکی جیولوجیکل سروے کا کہا مشرقی جاپان میں آج بدھ کے روز شدید زلزلہ آیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی، تاہم زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔

جیولوجیلکل سروے کا کہنا ہے کہ یہ زلزلہ 404 کلومیٹر گہرائی میں گرین وچ کے معیاری وقت کے مطابق رات بارہ بج کر اٹھارہ منٹ پر آیا۔

جاپان کے محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد سونامی کا کوئی خطرہ موجود نہیں ہے۔

جاپان کے زلزلہ پیما مرکز میں بدھ کو آنے والے زلزلے کی شدت چھ اعشارہ نو ریکارڈ کی گئی۔ امریکی جیولوجیکیل سروے کے مطابق اس زلزلے کا مرکز ٹوکیو سے 600 کلومیٹر دور جنوب میں تھا۔

عالمی خبررساں ادارے اے ایف پی کے نامہ نگاروں کا کا کہنا ہے کہ شدید زلزلے کے جھٹکے کافی دیر تک محسوس کیے جاتے رہے، جس سے عمارتیں لرز اٹھیں اور یہ  کافی بڑا زلزلہ تھا۔

ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کے ایک ترجمان نے کہا کہ زلزلے سے فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ اور میسر اعداد و شمار کے مطابق ہم اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں فوری طور پر کوئی غیر معمولی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ عملہ پہلے سے تباہ حال پلانٹ کے مقامات کا دورہ کرے گا کہ آیا وہاں کوئی جانی نقصان ہوا یا نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 جون 2025
کارٹون : 26 جون 2025