• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

مغل بادشاہوں کے باورچی خانے کا ’نرم، ملائم ریشمی کباب‘

شائع October 19, 2023 اپ ڈیٹ October 21, 2023
— فائل فوٹو: فوڈ فیوژن
— فائل فوٹو: فوڈ فیوژن

مغل بادشاہوں کے شاہی باورچی خانے کا منفرد پکوان نرم، ملائم اور مزیدار ریشمی کباب لاجواب ذائقے کی وجہ سے پورے برِصغیر میں مقبول ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ چکن ریشمی کباب کو تیار کرنا تھوڑا سا مشکل ہے، مگر گھر پر تیار کیے گئے چکن ریشمی کباب کا موازنہ بازار میں تیار ہونے والے کباب سے نہیں کیا جاسکتا۔

اس لیے چکن ریشمی کباب کا شمار بھی زیادہ کھائے جانے والے بار بی کیو کھانوں میں بھی ہوتا ہے۔

اگر آپ نے گھر میں کوئی دعوت رکھی ہے تو ریشمی کباب اس تقریب کی سب سے خاص ڈش ثابت ہوسکتے ہیں۔

فائل فوٹو: فوڈ فیوژن
فائل فوٹو: فوڈ فیوژن

ریشمی کباب بنانے کے لیے

اجزا:

چکن بون لیس کیوبز آدھا کلو

ادرک لہسن پیسٹ 1 اور ½ چمچ

کچے پپیتے کا پیسٹ 1 چمچ

ہرا دھنیا اور پودینا آدھا کپ

ہری مرچ 3-4 عدد

پیاز 1 درمیانہ

2 بریڈ کے سلائس

پانی 1-2 چمچ

مکھن 2 چمچ

کریم 1 چمچ

ناریل پاؤڈر 1 اور ½ چمچ

گرم مسالہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

زیرہ پسا ہوا 1 چمچ

نمک 1 چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

ہلدی پاؤڈر ¼ چائے کا چمچ

لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

تلنے کے لیے تیل

فائل فوٹو: فوڈ فیوژن
فائل فوٹو: فوڈ فیوژن

ترکیب

چکن بون لیس کیوبز میں ادرک لہسن کا پیسٹ، کچے پپیتے کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور 30 ​​منٹ تک میرینیٹ کریں۔

بلینڈر میں تازہ دھنیا اور پودینے کے پتے، ہری مرچ، پیاز، بریڈ کے سلائس اور تھوڑا پانی شامل کرکے اچھی طرح بلینڈ کریں۔

اب اسی بلینڈر میں میرینیٹ شدہ چکن، مکھن، کریم، ناریل پاؤڈر، گرم مسالہ پاؤڈر، زیرہ، نمک، ہلدی پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح سے بلینڈ کرلیں۔

اب ہاتھوں کو تیل سے چکنائی کرلیں اور کباب کی شکل بنا لیں، اب اسے گرل پین/فرائنگ پین میں تیل ڈالیں اور کباب کو ہلکی آنچ پر فرائی کریں۔

مزیدار ریشمی کباب تیار ہے، اگر آپ نے گھر میں کوئی دعوت رکھی ہے تو انہیں نان یا قلچے کے ساتھ کھائیں۔

اس ڈش کی ویڈیو ترکیب دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024