ڈھاکہ کرکٹ لیگ سے کھلاڑیوں کو نہیں روکا، پی سی بی

شائع September 6, 2013

۔۔۔۔ فائل فوٹو۔
۔۔۔۔ فائل فوٹو۔

 کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعے کے روز اس بات کی تردید کی ہے کہ نورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو ڈھاکہ کرکٹ لیگ کھلنے سے روکا ہے بلکہ اس کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کبھی اس معاملے پر ان سے رابطہ نہیں کیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نئے قوانین کے مطابق کسی دوسرے دیگر ملک کے کسی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے کھلاڑیوں کو اپنے بورڈ سے این او سی لینا پڑتا ہے۔

دونوں بورڈز کے درمیان تعلقات گزشتہ سال اس وقت کشیدہ ہوگئے جب بنگلہ دیش نے دو مرتبہ پاکستان کا دورے کرنے کی حامی بھرنے کے بعد اس سے انکار کردیا۔

اس سے پاکستان کے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ بحال کرنے کے ارادوں کو شدید جھٹکا لگا جو مارچ 2009 سے معطل ہے۔

اس سے قبل پی سی بی بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کھیلنے سے بھی اپنے کھلاڑیوں کو روک چکا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ بی سی بی نے کبھی اس سے کھلاڑیوں کو لیگ کھیلنے کی اجازت کے حوالے سے رابطہ نہیں کیا۔

پی سی بی کے ایک ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ ڈھاکہ پریمئیر لیگ کے معاملے پر بنگلہ دیشی بورڈ نے کبھی رابطہ نہیں کیا جبکہ لیگ کے منتظمین کے رابطے کا معاملہ بعد میں آتا ہے۔

ماضی میں اس لیگ میں وسیم اکرم اور محمد یوسف جیسے عظیم پاکستانی کھلاڑی حصہ لے چکے ہیں۔

تاہم کچھ کھلاڑیوں کو پیسوں کی ادائیگی کے معاملات پر تحفظات ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025