• KHI: Clear 18.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
  • KHI: Clear 18.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
Live Ghaza Conflict

دورہ چین پر موجود مسلم ممالک کے وفد کا غزہ میں جنگ بندی پر زور

شائع November 20, 2023

مسلم ممالک کے وزرا نے دورہ چین کے موقع پر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ جھڑپوں کا خاتمہ ہو اور غزہ میں انسانی امداد پہنچائی جا سکے۔

’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق عرب ممالک سمیت دیگر اسلامی ممالک کے وزرا کا وفد آج چین کے دارالحکومت بیجنگ کا دورہ کررہا ہے۔

یہ وفد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی نمائندگی کرنے والے حکام سے ملاقات کرے گا۔

ان ممالک کی جانب سے مغرب پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے اقدامات کے اس جواز کو مسترد کرے کہ وہ یہ سب اپنے دفاع میں کررہا ہے۔

چین کے اعلیٰ سفارت کار وانگ یی سے ملاقاتیں کرنے والے حکام کا تعلق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے علاوہ سعودی عرب، اردن، مصر، انڈونیشیا، فلسطین و دیگر ممالک سے ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025