• KHI: Partly Cloudy 32.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 38.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 32.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 38.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.6°C
Live Ghaza Conflict

غزہ میں بچے مدد کیلئے پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، سراج الحق

شائع November 26, 2023 اپ ڈیٹ November 26, 2023 02:52pm

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ غزہ میں بچے پاکستان میں اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے منتظر ہیں۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہم ایک باعزت زندگی گزارنا چاہتے ہیں اور فلسطینی کاز کے لیے اپنی جان قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ میں نے ایران اور ترکی سے کہا ہے کہ یا تو آپ آگے بڑھیں اور لڑیں یا مجھے آگے بڑھنے کا راستہ بتائیں کیونکہ میرے پیچھے ایک بہادر قوم کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا گر ہم نے اپنے فلسطینی بھائیوں کو نہ بچایا تو ہمارے لیے جنت کے دروازے نہیں کھلیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026