تحریک انصاف جس لیول پلئینگ فیلڈ سے آئی تھی آج بھی وہی حالات ہیں، شاہد خاقان عباسی

شائع December 19, 2023 اپ ڈیٹ December 19, 2023 10:20am
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کا نام نہاد کیس 5 سال سے چل رہا ہے—فائل فوٹو: اے پی
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کا نام نہاد کیس 5 سال سے چل رہا ہے—فائل فوٹو: اے پی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جس لیول پلیئنگ فیلڈ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آئی تھی آج بھی وہی حالات ہیں، آج جو ظلم، ناانصافی ہورہی ہے اس کا حساب کون دے گا۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس، وزیراعظم، چیف الیکشن کمشنر کہہ رہے ہیں کہ انتخابات ہوں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کا نام نہاد کیس 5 سال سے چل رہا ہے، اس سے پہلے میرے خلاف نیب کا ایک کیس 9 سے 10 سال چلا تھا۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا نیب چیئرمین کو نہیں معلوم کہ لوگوں کی زندگیاں تباہ ہورہی ہیں، نیب اور انصاف کا ایسا نظام ہوگا تو ملک نہیں چلے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026