• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm

کاغذات نامزدگی چھیننے کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا، ڈی پی او میانوالی کا تحریری جواب

شائع December 22, 2023
— لاہور ہائی کورٹ ویب سائٹ
— لاہور ہائی کورٹ ویب سائٹ

لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں سےکاغذات نامزدگی چھیننے کے خلاف کیس میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) میانوالی نے تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے کہا ہے کہ میانوالی میں کاغذات نامزدگی چھیننے کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق ڈی پی او میانوالی کا مزید کہنا تھا کہ کسی پولیس اسٹیشن میں کاغذات نامزدگی چھیننے کے خلاف درخواست نہیں آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس شہریوں کے تحفظ پر مامور ہے۔

بیرسٹر لامیہ نیازی کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن، انسپیکٹر جنرل (آئی جی)، ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) میانوالی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی کچھ دیر بعد کیس کی سماعت کریں گے

خیال رہے کہ گزشتہ روز (22 دسمبر) لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری عمیر خان نیازی کے کاغذات نامزدگی چھیننے کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو گزشتہ روز ہی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے بیرسٹر لامیہ نیازی کی درخواست پر سماعت کی تھی، درخواست میں الیکشن کمیشن، انسپیکٹر جنرل (آئی جی)، ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) میانوالی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عمیر خان نیازی میانوالی کے حلقے سے الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں، گزشتہ روز میانوالی پولیس نے عمیر خان نیازی کے کاغذات نامزدگی چھین لیے، کاغذات نامزدگی عمیر خان نیازی کو الیکشن لڑنے سے روکنے کے لیے چھینے گئے ہیں، عام انتخابات میں حصہ لینے کا ہر شہری کو آئینی حق حاصل ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عمیر خان نیازی کے کاغذات نامزدگی کی بازیابی کا حکم دیتے ہوئے ڈی پی او میانوالی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرے۔

کارٹون

کارٹون : 2 جون 2024
کارٹون : 1 جون 2024