گواٹیمالا میں ٹریفک حادثہ، 43 افراد ہلاک
گواٹیمالا سٹی: مغربی گواٹیمالا میں مسافروں سے بھری ایک بس کھائی میں جاگری جسکے بتیجے میں کم از کم 43 افراد ہلاک جبکہ 40 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
فائر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان سیسیلیو چکاج نے بتایا کہ بس روڈ سے اترنے کے بعد تقریباً 70 میٹر گہرائی میں زمین سے ٹکرائی جس میں متعدد مسافر سوار تھے۔
مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچے اور زخمیوں کو ملبے سے نکالا۔
چکاج نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا '40 افراد واقعے کے فوراً بعد ہی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ تین ہسپتال میں دم توڑ گئے'۔
زخمیوں میں سے کچھ کو گواٹمالا سٹی منتقل کردیا گیا جبکہ دیگر کو مقامی ہسپتالوں میں ہی طبی امداد دی جارہی ہے۔