• KHI: Sunny 33.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 36°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
  • KHI: Sunny 33.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 36°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کو نیا پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم

شائع December 27, 2023 اپ ڈیٹ December 27, 2023 04:30pm
—فائل فوٹو: پشاور ہائیکورٹ ویب سائٹ
—فائل فوٹو: پشاور ہائیکورٹ ویب سائٹ

پشاور ہائی کورٹ نے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کو نیا پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائی کورٹ نے اپنا مختصر فیصلہ جاری کردیا جس میں عدالت نے کہا ہے کہ فریقین درخواست گزار کو اگلی سماعت سے پہلے نیا شناختی پاسپورٹ جاری کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسی عدالت نے مشتاق غنی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔

خیال رہے کہ آج ہی مشتاق احمد غنی کےکاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیے گیے تھے۔

انہوں نے پی کے 45 سے الیکشن کے لیے کاغذات جمع کروائے تھے، تاہم مشتاق احمد غنی کی اہلیہ فرزانہ مشتاق کےکاغذات نامزدگی منظور ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026