• KHI: Sunny 27.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 24.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.3°C
  • KHI: Sunny 27.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 24.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.3°C

پنجاب میں دھند کے سبب مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

شائع December 29, 2023
— فائل/فوٹو: ڈان
— فائل/فوٹو: ڈان

لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کے سبب لاہور آنے والی مسافر گاڑیاں گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل ایکسپریس سوا گھنٹہ، کراچی سے لاہور جانے والی لگژری ٹرین گرین لائن 3 گھنٹے لیٹ، اور تیزگام ایکسپریس سوا گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

اسی طرح کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جبکہ کراچی سے جانے والی ہزارہ ایکسپریس ایک گھنٹہ 50 منٹ، کراچی ایکسپریس ایک گھنٹے 45 منٹ ، ملت ایکسپریس ساڑھے تین گھنٹے، بہاوالدین زکریا ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

کراچی سے جانے والی پاک بزنس ایکسپریس ساڑھے 5 گھنٹے، کوئٹہ سے پشاور جانے والے والی جعفر ایکسپریکس ایک گھنٹہ، کراچی سے براستہ قصور لاہور جانے والی فرید ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹے اور کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 فروری 2026
کارٹون : 7 فروری 2026