ساہیوال: محکمہ زراعت کا فیکٹری پر چھاپہ، جعلی کھاد کی بوریاں، زرعی ادویات برآمد
ساہیوال میں محکمہ زراعت کی ٹیم نے جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارکر جعلی کھاد کی بوریاں اور جعلی زرعی ادویات برآمد کرلی۔
’ڈان نیوز ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق محکمہ زراعت کی ٹیم نے ساہیوال میں پولیس کے ہمراہ جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔
محکمہ زراعت نے فیکٹری میں موجود جعلی کھاد کی بوریاں اور جعلی زرعی ادویات برآمد کرکے فیکٹری کو سیل کردیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت کے مطابق دوران کارروائی فیکٹری مالک موقع سے فرار ہوگیا۔











لائیو ٹی وی