سپریم کورٹ میں لاپتا افراد، جبری گمشدگیوں کےخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر

شائع January 1, 2024 اپ ڈیٹ January 1, 2024 07:42pm
جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بینچ کا حصہ ہوں گی — فائل فوٹو: اے ایف پی
جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بینچ کا حصہ ہوں گی — فائل فوٹو: اے ایف پی

سپریم کورٹ آف پاکستان میں لاپتا افراد و جبری گمشدگیوں کے خلاف کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل (منگل کو) سماعت کرے گا۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بینچ کا حصہ ہوں گی۔

سینیئر وکیل اعتزاز احسن سمیت متعدد درخواست گزاروں نے جبری گمشدگیوں کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026