کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف فوادچوہدری کی اپیل، الیکشن کمیشن کو نوٹس

شائع January 4, 2024 اپ ڈیٹ January 4, 2024 10:57am
—فوٹو: ڈان نیوز
—فوٹو: ڈان نیوز

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے فوادچوہدری کی ‏جہلم کی 2 نشستوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے فوادچوہدری کی ‏جہلم کی 2 نشستوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔

فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ فوادچوہدری کو سیاسی بنیادوں پر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مؤقف اپنایا کہ فواد چوہدری کو الیکشن سے باہر رکھنے کے لیے بے بنیاد اعتراض عائد کیے جارہے۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے فواد چوہدری کے وکل کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026