• KHI: Fajr 5:27am Sunrise 6:46am
  • LHR: Fajr 5:04am Sunrise 6:27am
  • ISB: Fajr 5:11am Sunrise 6:36am
  • KHI: Fajr 5:27am Sunrise 6:46am
  • LHR: Fajr 5:04am Sunrise 6:27am
  • ISB: Fajr 5:11am Sunrise 6:36am

بانی پی ٹی آئی کے الزامات بے بنیاد، پاکستان میں کسی پارٹی کی حمایت نہیں کرتے، امریکا

شائع January 5, 2024
میتھیو ملر نے ایک سوال پر کہا کہ وہ پاکستان کے سابق وزیراعظم کے  ان کی حکومت گرانے سے متعلق الزامات پر مزید بات نہیں کریں گے—تصویر: اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ویب سائٹ
میتھیو ملر نے ایک سوال پر کہا کہ وہ پاکستان کے سابق وزیراعظم کے ان کی حکومت گرانے سے متعلق الزامات پر مزید بات نہیں کریں گے—تصویر: اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ویب سائٹ

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں، امریکا پاکستان میں کسی پارٹی کی حمایت نہیں کرتا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ ان کا ملک پاکستان میں شفاف انتخابات ہوتے دیکھنا چاہتا ہے، حکومت کا انتخاب پاکستانی عوام کو خود کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا، پاکستان میں آزاد اور منصفانہ انتخابات چاہتا لیکن پاکستان کو یہ بتا نہیں سکتا کہ وہ یہ انتخابات کیسے کروائے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان سمیت دنیا میں کسی امیدوار یا پارٹی کی حمایت نہیں کرتا، ان کے ملک کی دلچسپی پاکستان کے جمہوری عمل میں ہے، پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی اہم ہے۔

میتھیو ملر سے سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ’میں کہوں گا کہ پاکستان کی مستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے۔‘

برطانوی خبر رساں ادارے انڈیپینڈنٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان سے ایک اور سوال کیا گیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک حالیہ کالم میں امریکا پر الزام عائد کیا ہے وہ پاکستان میں فوجی اڈے قائم کرنا چاہتا تھا، جس کی انہوں نے مخالفت کی اور اسی وجہ سے امریکا ان سے ناراض تھا۔

اس سوال پر میتھیو ملر نے کہا کہ میں اس سے پہلے بھی کئی بار کہہ چکا ہوں کہ سابق وزیراعظم پاکستان کے الزامات بے بنیاد ہیں، میں اس بارے میں بس یہ کہوں گا۔

کارٹون

کارٹون : 10 نومبر 2024
کارٹون : 8 نومبر 2024