• KHI: Partly Cloudy 16.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C

گھوٹکی: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

شائع January 7, 2024
پولیس نے زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کرکے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی—فائل فوٹو: رائٹرز
پولیس نے زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کرکے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی—فائل فوٹو: رائٹرز

گھوٹکی پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ڈکیتی اور پولیس مقابلے سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ 2 ساتھی فرار ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گڈو لنک روڈ پر 3 ڈاکو ویگن اسٹاپ پر واردات کے ارادے سے کھڑے تھے، اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔

پولیس نے جوابی فائرنگ کے بعد ڈکیتی، چوری، پولیس مقابلہ اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب غلام مصطفی نامی ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ 2 ساتھی فرار ہوگئے۔

پولیس نے زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کرکے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025