• KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm
  • KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm

ایک بار پھر ہانیہ عامر کے تعلقات کی خبریں وائرل

شائع January 6, 2024
فائل فوٹو: آنسٹاگرام
فائل فوٹو: آنسٹاگرام

بھارتی ریپر اسٹار بادشاہ کے ساتھ ملاقات، دوستی اور پھر تعلقات کی خبریں وائرل ہونے کے کچھ دنوں بعد نامور اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے ’مسٹری بوائےفرینڈ‘ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنے کے بعد ڈیٹنگ کی افواہیں گردش کرنے لگی ہیں۔

نامور ڈراما سیریل میرے ہمسفر کی اداکارہ کی انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز ہیں، مداح ہمیشہ یہ جاننے کے لیے بے تاب رہتے ہیں کہ ان کی زندگی میں کیا ہو رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے گزشہ روز کچھ پہاڑی علاقوں کی تصاویر اور ویڈیوز شئیرز کیں جس میں دیکھا گیا کہ اداکارہ ٹینس کھیل رہی ہیں جبکہ ایک جگہ وہ کسی نامعلوم لڑکے کے ساتھ بیٹھی ہیں لیکن ان کا چہرہ ظاہر نہیں ہے۔

ایک اور تصویر میں ہانیہ عامر نے لڑکے کا ہاتھ بھی تھاما ہوا ہے۔

یہ تصاویر شئیر کرنے کے بعد کمنٹ سیکشن اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نامعلوم لڑکے کو ’مسٹری بوائے‘ کہا جارہا ہے، یہ بھی افواہیں گردش کررہی ہیں کہ اداکارہ کسی لڑکے ساتھ کے ساتھ ڈیٹ کررہی ہیں۔

ایک صارف نے سوال پوچھا کہ ’یہ مسٹری بوائے کون ہے؟‘

ایک اور صارف نے پوچھا ’کیا یہ آپ کے نئے بوائے فرینڈ کا سافٹ لانچ ہے؟‘

تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق اطلاعات ہیں کہ ہانیہ گلوکار حیدر مستحسن کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کر رہی ہیں جو مومنہ مستحسن کے بھائی ہیں۔

گزشتہ ماہ اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی ریپر بادشاہ کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں گردش ہوئی تھیں ، یہ افواہیں اس وقت گردش کرنے لگی جب دونوں کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ملاقات ہوئی تھی۔

بادشاہ سے ملاقات سے قبل ایک ہفتہ پہلے ہانیہ عامر نے بھارتی ریپر کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد بھی پیش کی تھی، جس پر انڈین گلوکار نے ان کی تعریفیں بھی کی تھیں۔

لیکن بعدازاں یہ بھی افواہیں پھیلائی گئیں کہ جلد ہی ہانیہ عامر بادشاہ کے کسی گانے میں بھی پرفارمنس کرتی دکھائی دیں گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 ستمبر 2024
کارٹون : 12 ستمبر 2024