• KHI: Partly Cloudy 20.1°C
  • LHR: Cloudy 9.4°C
  • ISB: Cloudy 12.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.1°C
  • LHR: Cloudy 9.4°C
  • ISB: Cloudy 12.8°C

’3 برس میں چائلڈ پورنو گرافی کے 185 کیسز رپورٹ‘

شائع January 8, 2024
سائبر ٹیپ لائن کے ذریعے 150 اور 2 شکایات بیرونی مملک کے سفارتخانے اور انٹرپول سے موصول ہوئیں—فائل فوٹو: رائٹرز
سائبر ٹیپ لائن کے ذریعے 150 اور 2 شکایات بیرونی مملک کے سفارتخانے اور انٹرپول سے موصول ہوئیں—فائل فوٹو: رائٹرز

سینیٹ قائمہ کمیٹی میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 3 سال میں چائلڈ پورنو گرافی کے 185 کیسز رپورٹ ہوئے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چائلڈ پورنو گرافی کے کیسز اور مقدمات کی تفصیل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں پیش کردی۔

ایوان بالا میں ایف آئی اے کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں سال 2022 میں چائلڈ پورنوگرافی کے سب سے زیادہ 83 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ سال 2023 میں 31 کیسز، سال 2022 میں 83 اور سال 2021 میں 71 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس میں فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2022 کے مقابلے میں 2023 میں 25 فی صد کم کیسز سامنے آئے۔

دستاویز کے مطابق 3 سالوں میں چائلڈ پورنو گرافی کی مجموعی طور پر 464 شکایات موصول ہوئی۔

حکام نے بتایا کہ 312 مقامی سطح پر ، سائبر ٹیپ لائن کے ذریعے 150 اور 2 شکایات بیرونی مملک کے سفارتخانے اور انٹرپول سے موصول ہوئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 184 افراد پر مقدمات درج جبکہ 225 کو گرفتار کیا گیا، 23 افراد کو سزا جب کہ 31 ملزمان بری ہوئے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات، گرفتاریاں، سزائیں پیکا ایکٹ کے سیکشن 22 کے تحت کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025