• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

بھارت میں ہاتھیوں کے جھنڈ کا اسکول پر حملہ، عمارت تباہ

شائع January 9, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں سرکاری اسکول پر ہاتھیوں کے جھنڈ نے حملہ کرتے ہوئے اس کی عمارت کو تباہ و برباد کردیا ہے۔

بھارتی نیوز چینل ’این ڈی ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق ہاتھیوں کے جھنڈ نے اسکول کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا، حملے کی وجہ سے ہونے والی تباہی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں اکھڑے ہوئے درخت دیکھے جاسکتے ہیں۔

سرکاری حکام جائے وقوع پر پہنچ کر نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں، تاہم خوش قسمتی سے اس حملے میں اسکول میں موجود کسی بھی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025