• KHI: Partly Cloudy 33.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 33.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.4°C

پاکستانی شوٹرز نے ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں ایک اور میڈل جیت لیا

شائع January 10, 2024 اپ ڈیٹ January 10, 2024 09:30am
فوٹو: آئی ایس ایس ایف
فوٹو: آئی ایس ایس ایف
فوٹو: آئی ایس ایس ایف
فوٹو: آئی ایس ایس ایف

پاکستانی شوٹرز نے ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں ایک اور میڈل جیت لیا۔کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف نے مسکڈ ٹیم ایونٹ میں برانز میڈل کے ساتھ ملکی پرچم بلند کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ انڈو نیشیا کے شہر جکارتہ میں جاری ہے جس میں پاکستان کےمیڈلز کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔

10 میٹر ایئر پسٹل کیٹگری کے مسکڈ ٹیم ایونٹ کے برانز میڈل مقابلے میں پاکستان کا قازقستان کے شوٹرز سےسامنا تھا۔

کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف نے 10 پوانٹس کی برتری حاصل کی، پاکستان کی جیت کا اسکور 8-18 رہا۔

گزشتہ روز کشمالہ طلعت نے10 میٹر ائر پسٹل کے انفرادی مقابلے میں سلور میڈل حاصل کرکے پیرس اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کرلیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026