• KHI: Partly Cloudy 15.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 15.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.6°C

لاہور: گھر میں آگ لگنے سے 3 سالہ بچی جاں بحق، 2 افراد زخمی

شائع January 12, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

پنجاب کے دارالحکموت لاہور کے ایک گھر میں آگ لگنے سے 3 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ لاہور کے علاقے بادامی باغ میں پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے ایک گھر میں آگ لگنے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ آتشزدگی کے باعث 3 سالہ بچی جاں بحق جب کہ 70 سالہ محمد جاوید اور 12 سالہ غلام دستگیر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ گھر میں کوئلے جلائے ہوئے تھے جس کی وجہ سے گھر میں لگی۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025