• KHI: Partly Cloudy 32.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 32.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.3°C

کراچی: گارڈن پاکستان کوارٹرز کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو گرفتار

شائع January 12, 2024 اپ ڈیٹ January 12, 2024 08:39am
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

کراچی پولیس نے مخلتف علاقوں میں مبینہ مقابلوں میں 2 گینگ وار ملزمان سمیت 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں پاکستان کواٹرز کے قریب پولیس نےفائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکو کی شناخت شاہ رخ کے نام سے ہوئی ہے ،گلبرگ ایف بی ایریا بلاک 4میں بھی فائرنگ کے تبادلے میں پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا، پولیس نے ملزم کے قبضے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں پولیس اور گینگ وار ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دوملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا، پولیس کے مطابق ملزمان کے شناخت احمد علی اور تنویر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026