• KHI: Cloudy 30.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 32°C
  • ISB: Partly Cloudy 31°C
  • KHI: Cloudy 30.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 32°C
  • ISB: Partly Cloudy 31°C

شیر کا شکار بلے سے نہیں تیر سے ہوتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

شائع اپ ڈیٹ
بلاول کا کہنا تھا عوام کو تیر پر ٹھپہ لگا کر شہیدوں کی جماعت کو جتوانا ہے — فوٹو: ڈان نیوز
بلاول کا کہنا تھا عوام کو تیر پر ٹھپہ لگا کر شہیدوں کی جماعت کو جتوانا ہے — فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ شکار کا موسم ہے اور ہم نے شیر کا شکار کرنا ہے لیکن شیر کا شکار بلے سے نہیں تیر سے ہوتا ہے۔

بہاولپور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’پیپلز پارٹی کی حکومت کا مطلب ملک میں عام آدمی کی حکومت ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی بحران کا سامنا ہے، قائد عوام نے بھی ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے کام کیا تھا اور میرا بھی عوام سے وعدہ ہے کہ حکومت میں آکر اپنے منشور پر عمل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شکار کا موسم ہے اور ہم نے شیر کا شکار کرنا ہے لیکن شیر کا شکار بلے سے نہیں تیر سے ہوتا ہے، عوام کو تیر پر ٹھپہ لگا کر شہیدوں کی جماعت کو جتوانا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک جماعت جیل سے بچنے کے لیے اور ایک اپنے لیڈر کو جیل سے نکالنے کے لیے الیکشن لڑ رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026