• KHI: Partly Cloudy 15.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 15.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.6°C

ای اسپورٹس چیمپئن ارسلان ایش نے ٹیکن ورلڈ ٹوور فائنل جیت لیا

شائع January 15, 2024
ارسلان ایش اس سے قبل چار مرتبہ ایوو چیمپئن بھی رہ چکے ہیں — فوٹو: ارسلان ایش ایکس
ارسلان ایش اس سے قبل چار مرتبہ ایوو چیمپئن بھی رہ چکے ہیں — فوٹو: ارسلان ایش ایکس

پاکستان کے ای اسپورٹس چیمپئن ارسلان ایش نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ٹیکن ورلڈ ٹوور فائنل 2023 جیت لیا۔

فائنل میں ارسلان ایش نے جنوبی کوریا کے کھلاڑی چیری بیری مینگو کو شکست دی۔

سی بی ایم کے نام سے پہچانے جانے والے کورین کھلاڑی پاکستانی گیمر کے سامنے بے بس نظر آئے اور فائنل میں ارسلان ایش نے کوریا کے چیری بیری مینگو کو 1-3 سے ہرایا۔

ارسلان ایش اس سے قبل چار مرتبہ ایوو چیمپئن بھی رہ چکے ہیں۔

پاکستانی گیمر کو ٹیکن کا بہترین کھلاڑی کہا جاتا ہے اور وہ دنیا کے تمام بڑے ٹیکن ٹوور ٹورنامنٹس میں شرکت کر چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025