• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C

لاہور کے علاقے شاد باغ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک

شائع January 16, 2024
—فائل فوٹو: شٹراسٹاک
—فائل فوٹو: شٹراسٹاک

لاہور کے علاقہ شاد باغ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق قتل کے مقدمہ کے 2 ملزمان کو اسلحہ کی برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ ملزمان اپنے ساتھیوں کی مدد سے اسلحہ کے زور پر فرار ہو گئے۔

بھاگتے ہوئے ملزمان نے پولیس سے سرکاری رائفل اور شہری سے موٹر سائیکل بھی چھینی، تعاقب کرنے پر ملزمان نے شاد باغ پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔

تاہم ملزمان قاسم اور ریاض اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہو گئے، پولیس نے بتایا کہ ہلاک ملزمان ڈکیتی و اغوا جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث رہ چکے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025