• KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Sunny 29.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Sunny 29.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C

اسلام عورت کو خلع کا حق دیتا ہے، سپریم کورٹ

شائع January 16, 2024 اپ ڈیٹ January 16, 2024 12:46pm
سپریم کورٹ نے خلع کے خلاف پاکستانی شہری کی اپیل خارج کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا—فوٹو:سپریم کورٹ آف پاکستان ویب سائٹ
سپریم کورٹ نے خلع کے خلاف پاکستانی شہری کی اپیل خارج کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا—فوٹو:سپریم کورٹ آف پاکستان ویب سائٹ

سپریم کورٹ آف پاکستان قرار دیا ہے کہ میاں بیوی میں ہم آہنگی اور خوشی نہ ہو تو اسلام انہیں علیحدگی کی اجازت دیتا ہے، اسلام عورت کو خلع کا حق دیتا ہے۔

سپریم کورٹ نے خلع کے خلاف پاکستانی شہری کی اپیل خارج کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔

امریکا میں شادی اور پھر خلع لینے سے متعلق کیس کا 7 صحفات پر مشتمل فیصلہ جسٹس حسن اظہر رضوی نے تحریر کیا ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے تحریری حکمنامے میں کہا کہ درخواست گزار نے امریکا میں ہونیوالے نکاح کی پاکستان میں منسوخی چیلنج کی، ثمرینا رشید میمن امریکا کے ساتھ ساتھ پاکستانی شہریت بھی رکھتی ہیں۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ خلع کے باوجود غیر ضروری طور پر سابق اہلیہ کو قانونی چارہ جوئی میں گھسیٹا گیا، ریکارڈ کے مطابق خلع لینے کے بعد خاتون نے امریکا میں دوسری شادی کرلی، درخواست گزار نے بھی پاکستان میں دوسری شادی کرنے کی کوششں کی۔

حکمنامے میں کہا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ قانون کے مطابق ہے، جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل تین رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا تھا، درخواست گزار سہیل احمد نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے اپنے تحریری حکمنامے میں قرار دیا کہ میاں بیوی میں ہم آہنگی اور خوشی نہ ہو تو اسلام انہیں علیحدگی کی اجازت دیتا ہے، اسلام عورت کو خلع کا حق دیتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026