ایران : دو بسوں میں تصادم 44 افراد ہلاک

شائع September 10, 2013

اے پی، فوٹو۔۔۔۔

تہران: ایران میں دو بسوں کے تصادم کے نتیجے میں 44 افراد ہلاک اور 39 زخمی ہو گئے۔

ایرانی نیوز ایجینسی آئی ایس این اے نے منگل کے روز بتایا کہ یہ اس سال کا بدترین روڈ حادثہ ہے۔

حادثہ پیر کی شب قم اور تہران کے درمیان ہائی وے پر پیش آیا۔

صوبہ قم کے ٹریفک پولیس کے سربراہ کرنل اردشیر جمشیدی رد نے بتایا کہ حادثہ اصفہان کی جانب سے آنے والی بس کے ٹائر پھٹنے سے پیش آیا ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا جہاں اس نے بس کو ایک کار اور ایک دوسری بس سے ٹکرا دیا دونوں گاڑیوں نے فورآ ہی آگ پکڑ لی۔

ایران کی سڑکیں دنیا میں سب سے زیادہ خطر ناک شمار کی جاتی ہیں، کچھ سال قبل نوے کےعشرے میں ہونے والے حادثات میں تقریباً 28,000 اموات واقع ہوئی تھیں جبکہ ایرانی روڈ پر چالیس لاکھ گاڑیاں رواں دواں تھیں۔

تاہم سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد اب ایک کروڑ ستر لاکھ تک پہنچ چکی ہے اور ٹریفک حادثات میں سالانہ 20,000 اموات ہوئی ہیں۔

سڑکوں پر پولیس کی موجودگی خطرناک ڈرائیونگ پر جرمانے میں اضافہ مہلک حادثات کی تعداد کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 جون 2025
کارٹون : 17 جون 2025