• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C

9 مئی سے متعلق کیسز: شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 جنوری تک توسیع

شائع January 17, 2024
—فوٹو: ڈان نیوز
—فوٹو: ڈان نیوز

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے سابق وزیر خارجہ اور سینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی سے متعلق جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور حساس مقامات پر حملوں کے مقدمات میں ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 جنوری تک توسیع کردی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی سے متعلق جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور حساس مقامات پر حملوں کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج نے کی۔

عدالت نے سماعت کے بعد سینیئر رہنما پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات میں ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 جنوری تک توسیع کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے سائفرکیس میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کی تھی، روبکار ملنے پر شاہ محمود قریشی کو اگلے روز اڈیالہ جیل سے رہا گیا کیا، تاہم اڈیالہ جیل سے باہر آنے پر پنجاب پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ شاہ محمود قریشی کو جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے اِس کیس کے بارے میں تفتیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025