• KHI: Fajr 5:12am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:41am Sunrise 6:02am
  • ISB: Fajr 4:45am Sunrise 6:08am
  • KHI: Fajr 5:12am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:41am Sunrise 6:02am
  • ISB: Fajr 4:45am Sunrise 6:08am

پاکستان، متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کے معاہدے

شائع January 18, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے درمیان 3 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان کے وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز شاہد اشرف اور یو اے ای کی طرف سے چیئرمین پورٹس سلطان احمد نے دستخط کئے۔

دونوں ممالک کے درمیان ریلوے، اقتصادی زون اور انفراسٹرکچرکے منصوبوں پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اسی طرح معاہدے میں فریٹ کاریڈور، ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک اور فریٹ ٹرمینلز کا قیام بھی شامل ہے۔

شاہد اشرف تارڑ نے کہا کہ منصوبوں سےکراچی میں ٹریفک میں بہتری، لاجسٹک اخراجات میں کمی ہوگی، اور منصوبوں سے دونوں ممالک کےتعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

سلطان احمد بن سلیم نے کہا کہ معاہدوں سے مستقبل میں دونوں ممالک مستفید ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 8 اکتوبر 2024
کارٹون : 7 اکتوبر 2024