شام کا کیمیائی ہتھیاروں تک رسائی دینے کا اعلان

شائع September 11, 2013

شامی وزیر خارجہ ولید المعلم ۔ اے ایف پی فوٹو۔
شامی وزیر خارجہ ولید المعلم ۔ اے ایف پی فوٹو۔

ماسکو: شام نے کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق معاہدے میں شامل ہونے پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے تک اقوام متحدہ اور دیگر ممالک کو رسائی دینے کا اعلان کیا ہے۔ 

وزیر خارجہ ولید المعلم نے ایک بیان میں کہا 'ہم کیمیائی ہتھیاروں کے مقام، ان کی پیداوار روکنے اور روس، اقوام متحدہ اور دیگر ممالک کو ان تنصیبات تک رسائی دینے کے لیے تیار ہیں'۔

انہوں نے کہا 'ہم کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے میں شامل ہونا چاہتے ہیں اور ہم اس کی پاسداری بھی کرتے ہوئے ہتھیاروں کے حوالے سے معلومات فراہم کریں گے'۔

یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب پیر کو روس نے شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو 'محفوظ' بنانے کی پیشکش کی تھی۔

معلم کا کہنا تھا 'روس کی جانب سے پیشکش پر ہمارے موقف سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم ان ہتھیاروں سے دستبردار ہونا چاہتے ہیں'۔

ماسکو نے واشنگٹن سے کہا ہے کہ وہ شام کے خلاف فوجی کارروائی کو مسترد کردے کیوں کہ شام کو جنگ کے خطرے کے پیش نظر غیر مسلح کرنا مشکل ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 24 جون 2025
کارٹون : 23 جون 2025