• KHI: Cloudy 27.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.5°C
  • ISB: Heavy Rain 27.7°C
  • KHI: Cloudy 27.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.5°C
  • ISB: Heavy Rain 27.7°C

وزیراعلیٰ سندھ کی امریکی سفیر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

شائع اپ ڈیٹ
—فوٹو:ڈان نیوز
—فوٹو:ڈان نیوز

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ریٹائرڈ ) مقبول باقر سے امریکی سفیرڈونلڈبلوم نے ملاقات کی جس کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں امریکی قونصل جنرل کانرڈ ٹربل، وزیراعلیٰ کے سیکریٹری رحیم شیخ اور سیکریٹری انویسٹمنٹ بھی موجودتھے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ اور امریکی سفیر نے معیشت کی بہتری کے حوالے سے حکومت کے کیے گئے اقدامات اورصوبے میں بنائے گئے 200 اسکولوں پربھی بات چیت کی۔

نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقر کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت تعلیم، صحت اور مختلف شعبوں میں سندھ حکومت کی مددکررہی ہے، تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026