• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C

اے این ایف کی کارروائی، گوادر سے اسلحہ یمن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

شائع January 25, 2024 اپ ڈیٹ January 25, 2024 09:08am
سامان کی جانچ پڑتال پر 259 عدد نائن ایم ایم گلاک پستول برآمد کیے—فائل فوٹو: رائٹرز
سامان کی جانچ پڑتال پر 259 عدد نائن ایم ایم گلاک پستول برآمد کیے—فائل فوٹو: رائٹرز

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے گوادر میں کشتی کے ذریعے اسلحہ یمن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس نے بتایا کہ گوادر کے علاقے پدیزار میں کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اے این ایف اہلکاروں کو دیکھ کر ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سامان چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔

اے این ایف ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کشتی اور سامان قبضے میں لے لیا، سامان کی جانچ پڑتال پر 259 عدد نائن ایم ایم گلاک پستول برآمد کیے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026