• KHI: Cloudy 29.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 31.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 30.9°C
  • KHI: Cloudy 29.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 31.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 30.9°C

الیکشن مینجمنٹ سسٹم کے استعمال کی تجرباتی مشق کامیاب، الیکشن کمیشن

شائع اپ ڈیٹ
—فائل فوٹو: اے پی پی
—فائل فوٹو: اے پی پی

الیکشن کمیشن پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کے استعمال کی تجرباتی مشق کامیاب رہی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکشن مینجمنٹ سسٹم کی تجرباتی مشق میں ملک بھر میں 859 مقامات پر قائم ریٹرننگ افسران کے دفاتر شریک ہوئے جس کے دوران فائبر یا ڈی ایس ایل کنیکٹیوٹی، ای ایم ایس ایپ لاگ ان کرنے، استعمال اور نتائج کی ترسیل و تدوین کی مشق کی گئی۔

مزید کہا کہ ای ایم ایس کے ذریعے کامیابی سے پریزائیڈنگ افسران نے نتائج کی ترسیل اور ریٹرننگ افسران نے نتائج کی تدوین مکمل کی، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ الیکشن مینجمنٹ سسٹم کا بنیادی مقصد (آر او) کی سطح پر نتائج کی تدوین و ترتیب ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026