گندم سبسڈی میں کمی کیخلاف گلگت میں مسلسل تیسرے روز ہڑتال، نظام زندگی مفلوج

شائع January 28, 2024 اپ ڈیٹ January 28, 2024 12:15pm
پہیہ جام ہڑتال کی وجہ سے سڑکیں بھی سنسان ہیں—فوٹو:امتیاز تاج
پہیہ جام ہڑتال کی وجہ سے سڑکیں بھی سنسان ہیں—فوٹو:امتیاز تاج
گلگت اتحاد چوک میں ہزاروں افراد نے تیسرے روز بھی دھرنا دے کر مطالبات کے میں حق نعرے بازی کی—فوٹو:سوشل میڈیا
گلگت اتحاد چوک میں ہزاروں افراد نے تیسرے روز بھی دھرنا دے کر مطالبات کے میں حق نعرے بازی کی—فوٹو:سوشل میڈیا

گلگت میں گندم سبسڈی میں کمی کے خلاف مسلسل تیسرے روز شٹر ڈاؤن، پہیہ جام ہڑتال اور دھرنے کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔

ڈان نیوزکے مطابق ہڑتال سیاسی، مذہبی اور قوم پرست جماعتوں پر مشتمل عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر کی جارہی ہے۔

ہڑتال کے باعث گلگت شہر کی تمام دکانیں، مارکیٹیں اور تجارتی مراکز بند جب کہ پہیہ جام ہڑتال کی وجہ سے سڑکیں بھی سنسان ہیں۔

ہڑتال کے دوران گلگت اتحاد چوک میں ہزاروں افراد نے تیسرے روز بھی دھرنا دے کر مطالبات کے میں حق نعرے بازی کی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026